آٹا نایاب،،سبزیوں،دالوں اورمرغی کےگوشت کی قیمتوں کوبھی پرلگ گئے

0
مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، تنخواہیں وہیں لیکن مسائل میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے تجاوز کر گئیں۔
چند روز میں دال چنا 108، دال مونگ 172، دال ماش 180، دال مسور135، سفید اور کالے چنے 103 سے 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، شملہ مرچ 180، مٹر 120، کریلے 200، مونگرے 140روپے کلو تک پہنچ گئے، ادرک اور لہسن ٹرپل سنچری مکمل کر چکے،، شہری دال کی قیمتیں بڑھ جانے پر سیخ پا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث دو وقت کی ہانڈی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔دالوں اور سبزیوں کے بعد مرغی کی قیمت میں اچانک ہونے والے اضافے سے دکاندار بھی پریشان، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے دعووں کے بجائے عملی اقدامات ہونے چائیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: