محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی خوشیوں پرتلوارچلادی

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کرنے کافیصلہ کیاگیا،فیصلےکےتحت کالجز میں نیاتعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کیاجائےگا۔ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم آزادی، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی، عید میلاالنبیؐ اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ترجمان ترجمان وزیرتعلیم کاکہناہےکہ یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی بھرپورجوش وخروش سےمنایاجائےگا،ان خصوصی دنوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبا کو غیر تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ان دنوں کی اہمیت سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ، اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جبکہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.