کرونا کےخوف میں مبتلا سیاحوں کااعتماد بحال کرنےکیلئےاحسن اقدام

0
کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سیاحت متاثر ہوئی ہے مگر وسط ایشیائی ملک ازبکستان پُراعتماد ہے کہ وہاں گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو کووڈ 19 کا سامنا نہیں ہوگا۔
یہی وجہ ہے کہ اُزبک حکومت اتنی پُراعتماد ہے کہ اس نے محفوظ سفری ضمانت مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ازبکستان آنے والے کسی سیاح کو اگر کووڈ 19 کا سامنا ہوتا ہے تو اسے 3 ہزار ڈالرز یعنی 5 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم دی جائے گی ۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ایوف نے گزشتہ دنوں اس حوالے سے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کیےہیں جس کے تحت ازبکستان میں تعطیلات کے دوران کووڈ 19 کا شکار ہونے پر سیاحوں کو زرتلافی ادا کیا جائے گا
کرونا کا شکار ہونے کی صورت میں 3 ہزار ڈالرز حاصل کرنے کیلئے متاثرہ سیاح کو مقامی ٹور گائیڈز، رہائشی مقامات اور سیاحتی مقامات کو حکومتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی جس سے ثابت ہوسکے کہ وہ طے شدہ حفاظتی اور دیگر گائیڈلائنز پر عملدرآمد کررہے ہیں۔
3 کروڑ سے زائد آبادی کے ملک میں کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق کیا گیا تھا اور وہاں کووڈ 19 کے صرف 19 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: