اپوزیشن جماعتوں کا کرونا پرسیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

0
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کرونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے، کرونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: