امریکامیں مزید748ہلاکتیں،تعداد3 ہزار889ہوگئی

0
امریکا میں کرونا سے صورتحال بے قابو، چوبیس گھنٹوں میں 865 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں عالمی وبا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار 878 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے جا رہے ہیں۔ امریکی عوام مشکل دنوں کے لیے تیار رہیں۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ایک لاکھ امریکی عالمی وبا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گوام میں موجود بحری جہاز میں تقریباً چار ہزار افراد موجود ہیں اور ان میں سے اکثر کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ بحری جہاز کے کپتان نے امریکی فوج سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: