امریکا”خوف اور دہشت کی علامت کرونا کااگلامرکز”

0

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اگلا عالمی مرکز امریکا بن سکتا ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرِس نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔امریکا کے وبا کا نیا عالمی مرکز بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا میں کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس لیے اس کا وبا کا عالمی مرکز بننے کا امکان ہے۔دوسری جانب امریکا کے چند ریاستی اور مقامی حکام نے وفاقی حکومت کے اقدامات میں باہمی روابط میں کمی کا گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قوانین نے انہیں اشیا کی سپلائی کی مسابقت میں لاکھڑا کیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس مشکل کا اعتراف کیاہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‘چہروں کے ماسک اور وینٹی لیٹرز کی عالمی مارکیٹ اس وقت بہت جنونی ہے، ہم ریاستوں سے ساز و سامان کی فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں لیکن یہ آسان نہیں ہے۔’

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: