“ٹی ازفنٹاسٹک”امریکی گلوکار نےبھارتیوں کےزخم تازہ کردیئے

پاک فضائیہ نے 27فروری کو 2 بھارتی طیارے مار گرائےاورایک بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا،،ابھینندن کو پاکستان میں چائے بھی پلائی گی جس پرانہوں نے کہا ” ٹی از فانٹاسٹک”جس کے بعد ان کا یہ جملہ اور پاکستانی چائے بہت مشہور ہوئی یہاں تک کہ جب بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفونگ گفتگو کرائی گئی تو انہوں نے پاکستان سے چائے بنانے کی ترکیب لانے کی فرمائش کی۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اب امریکا گلوگار نے پاکستان آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایسا ٹویٹ کیا ہے جس نے بھارتیوں کے زخموں کو پھر سے تازہ کردیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسنٹ نے 24 نومبر کو لاہور آنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے کیا،، ایکسنٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں چائے کا کپ پی کر بہت اچھا لگے گاامریکی گلوکار کی پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ نے بھارتیوں کو جلا کر راکھ کر دیا. عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا.سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایکسنٹ نے اپنی پروفائل پکچر کو پاکستان کے جھنڈے میں رنگ دیا اور پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.