امریکا کا خفیہ خلائی مشن

0
امریکی ایئر فورس کے مطابق یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ 2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے ورژن سے ملتا جلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا جہاں یہ کئی تجربات کرے گا۔
سکریٹری دفاع مارک ایسپر نے ڈرون کے تجربے کے فوری بعد ہی ٹوئٹ میں ایکس تھرٹی سیون بی دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے چھٹے مشن پر مبارکباد دی ۔ امریکی ایئر فورس کے سیکریٹری باربرا بیریٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ یہ ڈرون ایک انتہائی خفیہ منصوبہ ہے۔
حال ہی میں امریکی خلائی فورس بھی بنانےکے باربرا بریٹ کا کہنا تھا کہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے میں زیادہ تجربات کرے گا ۔تجربات میں بیجوں اور دیگر مواد پر تابکاری کے اثرات کی جانچ، شمسی توانائی کو ریڈیو فریکوینسی مائکروویو توانائی میں تبدیل کرنا، جو زمین پر منتقل کی جاسکتی ہے، شامل ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: