امریکی صدرمواخذے کی منظوری کےبعدہوش کھو بیٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایوان نمائندگان میں اپنے مواخذے کےعمل کی منظوری پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شیئرمارکیٹ اس طرح ڈھیر ہو جائے گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔یہ عمل امریکی معیشت کو لے ڈوبے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحریک کو ڈیموکریٹ سیاستدانوں کا غلط اقدام اوران کا ذہنی تشدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس پوری طرح پاگل ہوچکے ہیں۔انہوں نے اپنے ڈیموکریٹ انتخابی حریف جو بائیڈن کے لئے خوابیدہ اورایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پلوسی کے لئے دیوانی ہیں جیسے الفاظ کا استعمال بھی کیا،،،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کو واپس لانا چاہتے تھے مگر اب تیل کے کنوئوں کی حفاظت کی خاطر فورسز کو شام میں رکھیں گے،،، صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں کسی نے فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی،،، امریکی فوجیوں اورکردوں کی جانب سے معاہدے کی بھرہورپاسداری کی جارہی ہے،،،واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب پر جو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ادھر ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ رپورٹ بھی مسترد کردی ہے کہ سمگلر میکسیکو کی سرحد پر ان کی خصوصی باڑ میں سوراخ بنا رہے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.