باہربہت گرمی ہے،گھرسےمت نکلنا

مختلف ممالک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور وسطی امریکہ سے مشرقی امریکہ تک تقریباً 20 کروڑ لوگ گرمی سے متاثر ہوئے ہیں اورگرمی کے باعث 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیویارک میں بہت سی اہم تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایسے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی کسی طرح پیچھے نہیں اوراسےجرائم پیشہ افراد کی فکرستانےلگی اور ریاست میٹاچوسیٹس کےشہر برین ٹری کی پولیس نےفیس بک پرایسا پیغام جاری کیاہے جسے پڑھ کرہرکوئی حیران رہ گیا۔برین ٹری پولیس کے پیغام میں ایسےافراد سے جو کوئی بھی مجرمانہ سرگرمی سرانجام دینا چاہتے ہیں،ان سے گزارش کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے باعث اپنے منصوبوں کو پس پشت ڈال دیں کیونکہ اس شدید موسم میں باہر نکلنے کی صورت میں آپ کی جان کو خطرہ ہوسکتاہے۔پولیس کی جانب سے مجرموں کو تجویز دی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں،اے سی چلا کر رکھیں، سٹرینجر تھنگز کا سیزن تھری دیکھیں، فیس ایپ کا لطف اٹھائیں ، اپنے گھروں کے تہہ خانوں میں کراٹے کی پریکٹس کریں اور امید ہے کہ پیر تک موسم بہتر ہونے پر ہماری ملاقات ہوگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.