جاپان میں دو امریکی طیارے تباہ

US Jets Crashed In Japan

امریکی حکام کے مطابق جاپان میں دو امریکی طیارے گر کر تباہ ہوگئے،،،تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر سٹیشن سے اڑان بھری تھی۔ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے، حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک اہل کار کو معجزاتی طور پر بچا لیا گیا جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.