وینزویلا کے صدر پر منشیات سمگلنگ کا الزام

0
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ منتخب جمہوری صدر نکولس مدورو کو منشیات سمگلنگ کے الزامات میں گرفتاری کے لیے معاونت و معلومات فراہم کرنے والے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انعامی رقم کا اعلان محکمہ انصاف کی جانب سے صدر نکولس اور اعلیٰ حکام پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد کیا ۔ محکمہ انصاف کے حکام نےالزام عائد کیا کہ نکولس مدورو سمیت دیگر اعلیٰ وینزویلین حکام کوکین اور دیگر اقسام کی ڈرگس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام ایک شفاف ، ذمہ دار اور نمائندہ حکومت کے مستحق ہیں جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہو نہ کہ ایسے سرکاری عہدیدار جو غیر قانونی سمگلنگ اور منشیات کے دھندے سے لوگوں کے اعتماد سے خیانت کرتے ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: