امریکا نے پابندیوں کا نشہ چھوڑنے کا اچھا موقع گنوا دیا،ایران

0
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ قدرت نے کرونا کے ذریعے امریکا کو پابندیوں کا نشہ چھوڑنے کا ایک اچھا موقع دیا تھا لیکن افسوس واشنگٹن نے اس موقع کو ہاتھ سے گنوا دیا۔ اب امریکا ایرانی قوم کے ذہن میں بدنام ہی رہے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور اپنے وسائل اور غیر ملکی دوستوں کی مدد سے مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ترکی، روس، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک نے ایران کے خلاف عائد امریکا کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود واشنگٹن کسی قسم کی لچک دکھانےپر راضی نہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: