بنگلہ دیش انتخابات میں دھاندلی کا شور،امریکا بھی بیان دینے پر ہُوا مجبور

دنیا بھر کے معاملات میں اپنی ٹانگ اڑانے والاامریکا بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بھی مداخلت سے باز نہ آ یا،،،انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی خبروں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان بھی میدان میں آگئے،، بولے پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں نے انتخابی عمل کو مشکوک کردیا

رابرٹ پالاریٹو نے بنگلہ دیش کے تمام فریقوں کو وارننگ دیتےہوئےتشدد سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا،،،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں پارلیمنٹ کی تبدیلی کیلئے منعقدہ انتخابات میں دھاندلی کی خبروں پر شدید تشویش ہیں، اپوزیشن کو ڈرایا دھمکایا گیا ،،،الیکشن کمیشن دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بنگلہ دیشن میں 30 دسمبر کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے واضح برتری حاصل کی تاہم اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئےدوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا ۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سخت سیکورٹی کے با وجود خون ریز واقعات نے جنم لیا اورپُر تشدد واقعات میں 17 افراد کی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئےتھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.