امریکا نے گلوبل ہیلتھ کرونا وائرس ٹریول ایڈوائزری واپس لے لی

0
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دنیا کے کچھ ممالک میں کرونا صورتحال بہتر ہونے پر شہریوں کے لیے معمول کی سفری ہدایات پر واپس جارہے ہیں۔امریکا نے مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے شہریوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کے لیے گلوبل ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بتدریج بین الاقوامی سفر بحال کرنے پر زور دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کاکہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا مزید پھیلنے کا خطرہ موجود ہے،ایسے حالات میں صرف انتہائی ضروری سفر کو ترجیح دینی چاہیے۔عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ وہ ممالک جو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں ختم کر رہے ہیں انہیں خطرات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بتدریج سفری پابندیاں اٹھانی چاہیے۔ادارے نے تجویز دی کہ ہنگامی صورتحال، انسانی حقوق سے متعلق اقدامات، ضروری اہلکاروں کا سفر اور وطن واپسی کے لیے ضروری سفر کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ بیشتر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: