امریکا سے بہترین تعلقات کی خواہشمند بھارتی قیادت کو بڑا دھچکا

0

بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن قبل ہی وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیر اعظم،امریکا میں بھارتی سفارتخانے،صدر رام کووند اور دیگر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کردیا تھا۔
اس پیشرفت کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے فالو کیے جا رہے اکاؤنٹس کی تعداد 19 ہو گئی تھی جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ معاشی سطح پر بڑھنے والی قربتیں اب سفارتی سطح پر بھی بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی دنیا کے واحد رہنما ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس اور امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم اور صدر کو ان فالو کرنے کے اقدام کو حیران کن قرار دیا۔ رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی صدر، وزیراعظم کو ان فالو کرنے پر مایوسی ہوئی۔وزارت خارجہ امور سے درخواست کرتا ہوں وہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: