امریکاافغانستان میں ابتدائی کچھ عرصےکےعلاوہ کبھی بھی جیتنےکیلئےنہیں لڑا،ٹرمپ

0
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرصدرٹرمپ نےامریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو ہدفِ تنقید بنایا اوراخبار کےاداریے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخبارمجھ سے چاہتا ہے کہ میں افغانستان میں بغیر سوچے سمجھے کام نہ کروں۔ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوئی اس اخبارکوسمجھائے کہ ہم افغانستان میں 19 برس سے موجود ہیں اور اب وہاں فوجیوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا سے متعلق طالبان بھی دو رائے رکھتے ہیں۔ طالبان امریکی فورسز کا انخلا بھی چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ غیر ملکی فورسز افغانستان میں ہی رہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈالرز سمیٹے جائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی افغانستان میں جیتنے کی غرض سے نہیں لڑے، اور ایک عظیم فوجی طاقت ہونے کے باوجود ہم افغانستان میں صرف پولیس فورس کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل نے اپنے اداریے میں کہا تھا کہ طالبان جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ صدارتی انتخاب سے قبل افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے کے لیے بے چین ہیں تاکہ وہ اسے اپنی سفارتی فتح قرار دے سکیں۔صدر ٹرمپ کی اس بے چینی سے طالبان فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس امید پرمعاملے کو طول دے سکتے ہیں کہ آخر کارصدر ٹرمپ لاشعوری طور پر کوئی اقدام کر بیٹھیں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: