امریکا میں بھی تبدیلی کے اشارے ملنے لگے

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے حالیہ ہفتے پریشان کُن رہے اور حالیہ رائے عامہ کے کئی جائزوں کے مطابق مقبولیت کے لحاظ سے وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے مخالف امیدوار جو بائیڈن سے پیچھے ہوتے جا رہے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سائنا کالج کے سروے میں 50 فیصد ووٹرز نے بائیڈن جب کہ صرف 36 فیصد نے ٹرمپ کا چناؤ کیا ،اس طرح ڈیموکریٹک امیدوار کو امریکی صدر پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُن 6 ریاستوں میں بھی مقبولیت میں کمی آئی ہے جہاں 2016 کے انتخابات میں انہوں نے فتح حاصل کی تھی جن میں مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن سمیت دیگر ریاستیں شامل ہیں ۔
امریکا کے صدارتی انتخاب رواں سال نومبر میں ہوں گے اور اسی حوالے سے امریکی صدر نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے تاہم کرونا جیسی موذی عالمی وبا کے خلاف غیر مؤثر حکمت عملی نے ری پبلکن حامیوں کو بھی ٹرمپ سے مایوس کردیا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: