ایک وائرس نے دنیا کی سپرپاور کو ہلا کر رکھ دیا

0
امریکی معیشت کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا پہنچا ہےاور دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے حساب سے سکڑی ہے۔تجارتی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے امریکا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔ کئی ریاستیں وبا کے مسلسل پھیلاؤ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بحال نہیں کرسکی ہیںویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے جب کرونا پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس شیڈول صدارتی انتخابات موخر کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔ مقبولیت میں تنزلی کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کو اس وقت تک موخر کیا جانا چاہیے جب تک لوگ محفوظ طریقے سے ووٹ نہ دے سکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے سے 2020ء کے انتخابات سب سے زیادہ فراڈ اور غیر شفاف ہوں گے جبکہ غیر شفاف انتخابات امریکا کے لیے شرمندگی کی وجہ بن جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: