امریکا میں کرونا سے پہلے ہی ٹاسک فورس ختم کرنے کا فیصلہ

0

امریکا میں کرونا ختم نہ ہوا لیکن ٹاسک فورس ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا ،، امریکی صدر نے کرونا وائرس کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ،،،ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ٹاس فورس نے بخوبی کام کیا مگر اب اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے،،انہوں نے کہا کہ مشن مکمل نہیں ہوا،وائرس کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔
ادھر امریکی میڈیا کے مطابق کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی سمیت سینئر ڈاکٹر ڈیبرا سے اختلافات کے باعث انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے کرونا کیخلاف کام کرنے والی ٹاسک فورس کو ختم کرکے اس کی جگہ نئی ٹاسک بنائی جارہی ہے جس کے سربراہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرلڈ کشنز ہوں گے ۔
دوسری جانب ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکا کرونا کیخلاف جنگ میں اپنے سیکنڈ فیز میں جارہا ہے اور اس کیلئے ٹاسک فورس میں کچھ تبدیلی عمل میں لائی جارہی ہے
دوسری جانب ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ٹاسک فورس کو تبدیل کررہے ہیں کیونکہ امریکی انتخابات میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: