امریکااور چین میں ایک بار پھر معاشی جنگ میں شدت آگئی

امریکی اقدام کے جواب میں چین نے بھی ساٹھ ارب ڈالرز کی امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانےکااعلان کردیا،،،،چینی کابینہ کے ٹیرف پالیسی کمیشن کے مطابق امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
امریکا نے گزشتہ دنوں چین کی دو سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد ٹیکس کا نفاذ کیا تھا جبکہ تین سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ادھرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو امریکی ٹیکسز کے جواب میں جوابی کارروائی کرنے پر مزید برے حالات ہونے کی وارننگ دے دی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ٹیکس اضافے کے جواب میں چین کو جوابی کارروائی نہیں کرنی چاہیےاگر چین ایسا کرے گا تو اس کے لیے برا ہوگا، چین نے اگر امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کیا تو چین کو نقصان ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.