تجارتی جنگ کےخاتمے کے لیے رابطے تیز

امریکی حکام نے چین سے تجارتی تنازع پرٹیلی فونک گفتگو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گفتگو میں امریکی چینی صدور کے درمیان معاہدہ بھی زیرغور آیا۔وائٹ ہاوس کے اکنامک ایڈوائزرلاری کڈلو نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع پر ٹیلی فونک گفتگو مثبت رہی۔،،،ادھرچینی وزارت کامرس نے بھی چینی وائس پریمیئر کی امریکی تجارتی نمائندے اور خارجہ سیکریٹری سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی اور کہا کہ گفتگو میں امریکی اورچینی صدر کے درمیان معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی اور چینی حکام کے درمیان وفود کی سطح پر مرحلہ وار مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امید ظاہر کرچکے ہیں کہ جلد ایک معاہدہ طے پاجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.