امریکاکا احساس پروگرام میں 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

0
امریکا نے کرونا سے متاثرہ غریب پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 50لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے،اس کے ساتھ غذاتی قلت کے شکار بچوں کے لیے فوڈ پروگرام کی مد میں امریکا پچیس لاکھ ڈالرز پاکستان کو دے گا۔
پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو وسیع کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے کورونا وائرس کے تناظر میں پاکستان کو امداد کے لیے ترجیحی ملک قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی امداد کا ارادہ کیا ہے۔
سفیر پال جونز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تمام تر معاونت اُنہی شعبوں میں فراہم کی جا رہی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔
اس سے قبل آ ئی ایم ایف،ورلڈ بینک سمیت کئی عالمی ادارے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امداد کا اعلان کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: