امریکا اوراسرائیل یونیسکو کی رکنیت سےدستبردار

امریکہ اور اسرائیل نے بہانہ تراش کر یونیسکو کی رکنیت سے دستبرداری اختیار کرلی،دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے ادارے پر اسرائیل کے خلاف تعصب کو ہوا دینے کا الزام لگا دیا۔یونیسکو دنیا بھر میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرتا ہے۔
اسرائیل اورامریکا کی جانب سے 2017 میں ادارے کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر یونیسکو کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرلی گئی ہے۔
۔2011 میں جب یونیسکو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر فلسطین کو مکمل رکنیت دی گئی تو اس فیصلے کے بعد امریکا اور اسرائیل نے واویلا مچادتے ہوئے یونیسکو کو فنڈز کی فراہمی بھی بند کردی،،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.