امریکااورایران میں شدید کشیدگی کا معاملہ

امریکااورایران میں شدید کشیدگی کا معاملہ،،،ایرانی صدر حسن روحانی کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی امریکا سے تنازعے کے حل پر زور دیا ہے،،،علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ایران اورامریکا کے درمیان فوجی سطح پر کوئی جنگ نہیں ہوگی،،،امریکی عہدیداروں کی دیگر ممالک پر الزامات عائد کرنے کی روش عام ہوگئی ہے۔وہ دوسرے ممالک پر دباﺅ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسیکریٹری کاکہنا تھا کہ امریکا کا مقصد معاشی جنگ کے ذریعے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے،،،امریکا سمجھتا تھا کہ وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا لیکن اس نے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم اس کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ایک مرتبہ پھر امریکی پابندیوں کو بہتر موقع کے طورپر تبدیل کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.