امریکا اورایران میں جاری کشیدگی

امریکی صدر کا ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ایران خفیہ طور پر اوباما اور جان کیری کی ایٹمی ڈیل کی آڑ میں یورینیم افزودہ کر رہا تھا،عنقریب ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے نئے اعلان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی شرح میں اضافہ پر امن مقاصد کے لیے ہے اورجوہری معاہدے کے عین مطابق ہے، ایرانی صدر نے برطانیہ کو بھی تیل بردار بحری جہاز پکڑنے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ لندن اس وحشیانہ اور بچگانہ اقدام کا خمیازہ بھگتنے کی لیے تیار ہو جائے۔ادھر فرانس نے ایرانی جوہری معاہدہ کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں،فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایران پہنچ گئے جہاں انکی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات ہوئی، جبکہ فرانسیسی صدر میکرون نےایرانی اور امریکی صدور سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.