امریکا اور یورپ میں شدیدسردی،ریکارڈ ٹوٹ گئے

پولر وورٹیکس اور قطب جنوبی سے آنے والی برفیلی ہوائیں امریکا کی کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ سردی کا باعث بن گئیں۔ وسکونسن، الی نوائے اور مشی گن میں حالات انتہائی بدتر ہوگئے،،جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ،،،سکول دفاتر اور کاروباری بند کردیے گئے،،،سردی سمیت مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شکاگو میں برفیلی ہواؤں سےصرف ایک روزمیں مزید 9 اموات ہوئیں
یورپ کے مختلف ممالک ان دنوں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں جاری برف باری کے طوفان کے باعث 4 انچ تک برف پڑگئی،،، ادھر سکاٹ لینڈ میں بھی درجہ حرارت منفی 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
امریکہ اوربرطانیہ کے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند کردیئے گئے، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ، ٹرین سروس معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئےجبکہ برف باری کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.