دو عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ ختم

0
دو عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی، ڈیل پرامریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ نے دستخط کئے، ڈیل پر دستخط ہونے سے امریکہ اورچین میں جاری تجارتی جنگ میں کمی آئےگی۔ڈیل کےتحت چین دوسال میں دوسوارب ڈالرکی امریکی مصنوعات خریدےگا، اس میں 40 ارب ڈالرکی زرعی اجناس، 75 ارب ڈالرکی مینوفیکچرڈ گڈز، 50 ارب ڈالرکی توانائی اور 40 ارب ڈالرکی خدمات خریدے گا۔اس چینی اقدام کے جواب میں امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کرےگا، مجموعی طورپر 360 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پرٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔امریکا اور چین میں تجارتی ڈیل کے باعث امریکی حص بازاروں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ، امریکاکی تمام اسٹاک مارکیٹوں کا اختتام گرین زون میں ہوا جبکہ ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آیا۔چینی حصص بازاروں میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور جاپان اسٹاک مارکیٹوں میں مستحکم نظر آیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: