سی پیک کا معاملہ طول پکڑنے لگا

0

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے نائب امریکی وزیرخارجہ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ ایلس ویلزنے سی پیک کے حوالے سے جو بیان وہ امریکی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ،،، ایلس ویلزکےبیان کومثبت لینا چاہئے،،،اس بیان کے مختلف پہلوؤں پرغورکی ضرورت ہے،امریکاپاکستان میں ترقی وخوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔امریکا کی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے دو روز قبل سی پیک منصوبہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے چین کو فائدہ لیکن پاکستان کو طویل المدتی نقصان ہوگا ،،اس لئے پاکستانیوں کو سی پیک کی شفافیت پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔ایلس ویلز کے بیان پرپاکستان میں چینی سفیر یاو جِنگ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا،،ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ممالک میں میڈیا کو سی پیک کے حوالے سے منفی پروپگینڈے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔چینی سفیر کے بعد گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مستردکردیا تھا۔انہوں نے کہاتھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اور اس پر کام جاری رہے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: