مودی کے دیس میں حق بات کہنا جرم بن گیا

بھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی فنکار پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونےوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدارقرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھارتیوں کے غصے کا شکاربن گئی ہیں۔نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈکر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو اورلاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا جبکہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟
ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیااوروہ حسب روایت اداکارہ پرچڑھ دوڑےاورارمیلا کو ایک ناکام اداکارہ کے ساتھ ساتھ غداربھی قراردے دیاارمیلا نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر کشمیریوں کیلئے دعا کی تھی کہ کشمیری جلد ہی اندھیرے اورتشدد بھرے ماحول سے باہر نکل آئیں۔ جس پر ایک صارف نے انہیں ’’آدھا پاکستانی‘‘قرار دے دیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    well said

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.