پاکستان سٹاک ایکسچینج پرہونےوالےدہشتگرد حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت

0
پاکستان سٹاک ایکسچینج پرہونے والےدہشت گرد حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کا ریکارڈ تحقیقاتی اداروں نےحاصل کرلیا،اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان تک جا پہنچے ہیں،دہشت گردوں کوسہولت کاری اورہدایات دینے والا افغانستان کے شہرقندھار سے تعلق رکھتا ہے،تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل فون سے افغانستان کی کال ٹریس ہوگئی ہے،مزید کالز کاریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔دہشتگردوں کی جانب سےخریدی گئی کار کےشوروم پرسیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران شو روم کے مالک سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی،ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، شوروم کے مالک نے گاڑی کی ملکیتی دستاویزات اداروں کے حوالے کیں۔دودن پہلےپاکستان سٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے ایک پولیس اہلکار اورسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئےتھےجب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: