یواین اوڈی سی کا دہشتگردی سےمتعلق ضابطہ فوجداری نظام میں پاکستان کی پیشرفت کااعتراف

0
جج صاحبان کےبارے میں جنوبی ایشیا کی علاقائی ٹول کٹ ‘’دہشتگردی کے مقدمات کے موثرعدالتی فیصلوں کی قومی بنچ بک کی تیاری میں تعاون’’ کے بارے میں اسلام آباد میں ایک ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کا اہتمام منشیات اورجرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر نےانسداد دہشتگردی کےقومی ادارے اورسندھ جوڈیشل اکیڈمی کےتعاون سےکیاتھا۔
مشاورتی اجلاس میں سندھ کے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے بیس سے زائد ججوں، امریکہ کی دو ڈسٹرکٹ عدالتوں کے ججوں اور آسٹریلیا کے ایک مجسٹریٹ نے شرکت کی،اس موقع پرمسعود کریم پور نے کہا کہ منشیات اور جرائم کی روک تھام میں تعاون کے بارے میں پاکستان اور اقوام متحدہ کےدفترنےتربیت کی فراہمی کےذریعےخاطرخواہ نتائج حاصل کئے ہیں۔
یورپی یونین کی ناظم الاموراینی مارشل نےقانون کی حکمرانی اور انسانی حقو ق کی بالادستی کیلئے ضابطہ فوجداری خاص طورپر دہشت گردی کے مقدمات میں عدلیہ کے اہم کردار پر زوردیا۔علاقائی ٹول کٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پاکستان سمیت علاقائی تعان کیلئے جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم سارک کے تمام رکن ممالک کے ججوں کے موثر تعاون سے تیار کی ہے،اس میں انسداد دہشتگردی کے بارے میں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوربین الاقوامی طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: