پاک فوج کے جوانوں کی انسانیت کیلئے اعلیٰ مثال

0

پاکستان عالمی امن انسانیت کا محافظ ہے۔ کانگو سیلاب میں سینکڑوں جانیں بچانے پر اقوام متحدہ نے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں سیلاب کے دوران پاکستانی امن مشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر مبنی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں۔
چند روز قبل پاک فوج کے جوانوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرد تھی۔کانگو میں تعینات پاک فوج کے امن دستوں نے نے کانگو میں بھرپور امدادی کارروائیاں کیں اور شدید سیلاب میں پھنسے2 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا اور انہوں نے مشکل میں پھنسے مقامی افراد کو طبی امداد سمیت راشن بھی فراہم کیا

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: