پیرس میں میوزک کانسرٹ کا انوکھا انداز متعارف

0

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید ہیں اور باہر نہ نکل پانے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ ایسے میں فرائس کی معروف گلوکارہ لینا ڈیلکس نے اپنے گھر کی بالکونی سے گانا گایا اور کنسرٹ کا ماحول بنا دیا۔گھٹن کے اس ماحول میں موسیقی کی مدھر دھنوں اور گلوکارہ کی خوبصورت آواز نے سماں باندھ دیا ،،،لوگ گھروں کی کھڑکیوں اور بالکئیوں سے اس منفرد کانسرٹ کا مزہ اٹھاتے رہے جبکہ بعض لوگ سڑک پر بھی کھڑے ہوکر دل بہلاتے رہے،،،،اس موقع پر ہمسایوں نے لینا ڈیلکس کی پرفارمنس پر تالیاں بجا کر خوب داد دی۔گلوکارہ لینا ڈیلیکس نے انوکھے کانسرٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ناصرف وقت گزارنے کا اچھا ذریعہ ہے بلکہ اس سے آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کا بھی احساس ہوتا ہے , لینا ڈیلیکس نے طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: