"انسانیت ابھی زندہ ہے”کراچی میں ڈکیتی کی منفرد واردات

0
ڈاکوؤں کی راہ گیر سے چیزیں چھینتے اور انہیں لوٹتے ہوئے تو کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں کو اپنے شکار کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے نہ صرف روتے ہوئے ڈلیوری بوائے کو اس کا سامان واپس کیا بلکہ گلے لگاکر تسلی بھی دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈلیوری بوائے سامان کا آرڈر دے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا ملزمان آدھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔
روتے ہوئے ڈلیوری بوائے کو دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے چھینی ہوئی چیزیں واپس کرکے اسےگلے لگا لیا۔ ملزمان نے ڈلیوری بوائےسے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: