"ہار” پہنو اور کرونا سے محفوظ رہو

0

ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری نے ایک ہار تیار کیا ہے جو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو چھونے جارہے ہیں۔اس ڈیوائس کو پلس (Pulse) کا نام دیا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا۔ اس میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جو ہاتھ چہرے کی جانب جانے پر وائبریشن پیدا کرتا ہے ،ہاتھ چہرے کے جتنا قریب ہوگا ارتعاش اتنا زیادہ طاقتور ہوگا۔
ناسا کے مطابق اس ہار کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم از کم کرنے میں مدد دینا ہے، جو اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی فرد کسی آلودہ سطح کو ہاتھوں سے چھوتا ہے اور پھر اپنی آنکھ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔دوسری جانب دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اپنی ڈیوائسز میں ایسی اپ ڈیٹس کررہی ہیں جن کا مقصد کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں کمی لانا ہے اس کے علاوہ بعض سمارٹ واچز کے لیے ہاتھ دھونے کے حوالے سے ٹائمر پیش کیے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: