کپتان کے وعدے مخص سیاسی نعرے

ایک کروڑنوکریاں دینےکاوعدہ کرنےوالوں نے عوام کو بے روزگار کرنا شروع کردیا،،،پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد میں روز بہ روزاضافہ ہونے لگا،،،حالیہ نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ ستر ہزار لوگ بے روزگار ہیں
بیروزگار افراد کی تعدادچھتیس لاکھ بیس ہزار سے بڑھ کر سینتس لاکھ نوےہزار ہوگئی ۔ پنجاب میں تئیس لاکھ نوے ہزار،سندھ میں سات لاکھ پچاس ہزار افراد بےروزگار ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں پانچ لاکھ پچاس ہزار،بلوچستان میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے پاس روزگار نہیں

نیا پاکستان بنانے کے نام پرعوام کو روزگار کا خواب دکھانے والے کپتان نہ تو خود کچھ کرسکے ہیں اور نہ ہی ان کی ٹیم کے کھلاڑی ہی ماضی کے وزراء سے کچھ مختلف دکھائی دیئے ہیں ۔ وزیراعظم ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے پرکوئی عملدرآمد کراسکے اور نہ ہی وزاء کو پروٹوکول لینے سے روک سکے۔حکومتی ترجمانوں کی زبان وہی کنٹیرز والی،،،ان تمام باتوں نے تبدیلی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.