اقوام متحدہ کی بھارت کےانسداد دہشتگردی قوانین پرشدید تنقید

0
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اقوام متحدہ نےکہا ہےکہ بھارتی انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کےاصولوں پر پورا نہیں اترتے، بھارت ان قوانین پر نظر ثانی کرے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لےکرکشمیریوں پر ظلم کررہی ہے،انسانی حقوق کے عالمی مبصرین متعدد بار بھارتی قوانین پراعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ادھراقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نےکہا ہےکہ بھارتی قوانین پراعتراض پاکستانی اورکشمیری مؤقف کی تائید ہے،پاکستان نےہمیشہ کہا کہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں،بھارتی سرکاران قوانین کا سہارا لےکراختلاف رائےکودبا رہی ہے۔بھارت جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرچکا ہےجس کےبعد بھارت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدل دے، جب کہ بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں لاک ڈاؤن بھی لگایا جو آج تک جاری ہے اور اس دوران ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالاجاچکا ہے۔رمضان المبارک کےمقدس مہینےمیں بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکےمظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: