عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی

0
انتہاپسند مودی کے غیرقانوںی اقدامات بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بننے لگے اور نئی دہلی سرکار کو عالمی سطح پر اس وقت بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی تھی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بلایا جانے والا اجلاس منسوخ کردیا جائے لیکن مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑی اور سلامتی کونسل کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیاادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا اور جموں و کشمیر کی صورتحال پر ایک سال کے دوران سلامتی کونسل کا یہ تیسرا اجلاس تھا اوراس سے بھارت کے داخلی معاملے کے دعوے کی نفی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: