کشمیرمتنازع علاقہ،زمینی حقائق بدلنے سے گریزکیاجائے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوٹیرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ مسئلہ کشمیر کا حل شملہ معاہدے اور سلامتی کونسل کے چارٹرکے تحت ہوگا۔انہوں نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کو متنبہ کیا کہ کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے، انتونیو گیوٹیرس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارتی پابندیاں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.