افغانستان:10 برس میں1لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے

0
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے عرصے میں کوئی ایسا افغان باشندہ نہیں جو کسی نہ کسی سطح پر تشدد یا اس کے اثرات سے بچ سکا ہو۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 3 ہزار 493 شہری ہلاک اور 6 ہزار 989 زخمی ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق داعش کے حملوں کے مقابلے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز اور ان کے امریکی اتحادیوں کے ہاتھوں زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ طالبان کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں 21 فیصد جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز اور ان کے امریکی اتحادیوں کے ہاتھوں ہلاکتوں میں 18 فیصد اضافہ ہواجبکہ امریکا نے 2013 کے بعد سے گزشتہ برس سب سے زیادہ بم گرائے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ ایسے وقت پر منظر عام پر آئی ہے جب امریکا اور طالبان کے مابین عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت اگلے 7 روز تک طالبان پرتشدد کارروائیوں میں غیر معمولی کمی لائیں گے۔ خیال ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے کی کامیابی کے بعد دوحہ میں دونوں فریقین کے مابین 18 ماہ کے لیے افغان امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: