اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو اپنے عملے کیلئے فیملی اسٹیشن قرار دینے کےاعلان کو اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں قیام کرسکیں گے اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کیں جس کے تحت 14 جون سے پاکستان کے لیے نان فیملی اسٹیشن پوزیشن ختم کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کےاس فیصلے کا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے مثبت اثر پڑے گا اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری پر بھی فضا ہموار ہوگی، اس کے لیے گزشتہ 2 سال سے کوششیں کی جارہی تھیں، فیملی اسٹیشن سے مراد یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ اب پاکستان میں اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.