کشمیرمعاملہ پر پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی

پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے ایوان سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم مشترکہ بیان لینے میں کام یابی حاصل کر لی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مشترکہ بیان کی 58 ملکوں نے حمایت کر دی، ان ممالک نے بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھے ہیں۔
پہلا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں سےآزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔مشترکہ بیان کے تحت دوسرا مطالبہ ہے کہ بھارتی حکومت عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔یو این کونسل کے تحت عالمی برادری نے تیسرا مطالبہ کیا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ختم کرے۔ چوتھا مطالبہ ہےکہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کا فوری خاتمہ کیا جائے اور پانچواں مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.