بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا تحفظ نہ ہونے پر تشویش

0
اقوام متحدہ کے انسانی نسل کشی کی روک تھام کے مشیر نے بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حوالے سے عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے۔
مشیر یو این سیکریٹری جنرل ایڈم ڈینگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا تحفظ نہ ہونے پر تشویش ہے،بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا یہ کہنا انتہائی تشویش ناک ہے کہ مسلمان برابری والی کیٹگری میں نہیں آتے اور تمام انسان برابر نہیں۔
ایڈم ڈینگ نے مزید کہا کہ کرونا وبا کے دوران بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف حملے بڑھ گئے ہیں،ایسے وقت میں نفرت اور تقسیم کے پھیلاؤ کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کا فروغ ضروری ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: