سائنسدانوں کا ایک اورانوکھا کارنامہ

گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے،،، جس میں انہوں نے پورے الٹرا ساٶنڈ کو سمو دیا ہے ۔ کیپسول کی جسامت والا یہ ایک مقناطیسی آلہ ہے جسےمریض کیپسول کی طرح نگل لے گا۔ جبکہ اس آلہ کو جسم کے باہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاٸے گا ۔مقناطیسی آلے سے کیپسول کو باآسانی جسم کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔اوراس کے ذریعے اندرونی جسم ، نظامِ ہاضمہ اور آنتوں کی تصاویر ایک بیرونی آلے پر نظر آتی رہتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج میں یہ کیپسول نما الٹرا ساٶنڈ بہت اہم کردار ادا کرے گی اوراس کے ذریعے معدے اور آنتوں کے لاکھوں مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    very nice invention by scientics

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.