یورپی یونین نےروس پرعائد اقتصادی پابندیوں میں توسیع کردی

0

روس پر اقتصادی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ برسلز میں یورپین لیڈرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں روس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مبینہ طور پر گرائے جانے والے ایم ایچ 17طیارے کے معاملے میں انصاف فراہم کرے جبکہ مبینہ طورپر یوکرائن میں جاری مداخلت کوبھی ختم کرے۔
یورپی یونین کے تازہ فیصلے کے نتیجے میں روس کے بینکوں، توانائی کے اداروں اور اسلحہ ساز اداروں پر جنوری 2020 تک مزید اقتصادی پابندیاں جاری رہیں گی۔روسی حکام نے یورپی یونین کےاقدام کوشدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئےاس نامعقول قراردیاہے۔
دوسری جانب آئندہ پارلیمانی مدت کیلئے یورپین یونین کے اعلیٰ ترین امیدواران کا فیصلہ نہیں ہو سکا ، یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے مطابق یورپین کمیشن، یورپین کونسل، یورپین پارلیمنٹ اور یورپین سینٹرل بینک کے صدور کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس میں یورپین یونین کے ممبران میں کسی بھی امیدوار پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا،اس حوالے سے ایک اور اجلاس 30 جون کو دوبارہ برسلز میں ہی ہوگا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: