کرونا وائرس کو حال ہی میں شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم ایک بار پھر والد بن گئے

0

ین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی،ماں اور بچہ دونوں کی صحت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔نیشنل ہیلتھ سروس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بچے کی پیدائش کے وقت بورس جانسن سرکار کے ماتحت چلنے والے ہسپتال میں ہی موجود تھے۔
بورس جانسن دوپہر کا کھانا کھانے ٹین ڈؤنگ اسٹریٹ آئے اور اسی دوران میڈیا نمائندگان کو تصدیق کی کہ اُن کے ہاں صاحبزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور ان کی منگیتر، دونوں ہی بیٹے کی پیدائش کے بعد بےحد خوش ہیں جبکہ دونوں نے این ایچ ایس میٹرنٹی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔برطانوی وزیر اعظم اس سے قبل دو شادیاں کرچکے ہیں جن سے ان کے چار بچوں کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں لندن کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،چند روز علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوئے اور انہوں نے اب دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔بورس جانسن دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے جو کرونا سے متاثر ہوئے اور پھر صحت یاب بھی ہوگئے۔ بورس جانسن کو 12 اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: