برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان پربول اٹھے

0
لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پر مسشتمل سوشلسٹ کمپین گروپ اپنے پارٹی لیڈر کے کشمیر پر متنازعہ بیان کے خلاف بول پڑا،مذکورہ گروپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیثت متنازعہ ہے،ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔
سوشلسٹ کمپین گروپ کا موقف ہے کہ لیبر پارٹی نے گزشتہ برس پارٹی کانفرنس میں متفقہ طور پر قراداد منظور کی تھی،قرار داد میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی گئی تھی۔
سوشلسٹ کمپین گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے،مودی سرکار کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ریکارڈ پر موجود ہیں،بھارت نے گزشتہ برس اگست میں آرٹیکل 370 کو غیر قانونی طور پر معطل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے، برطانیہ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔روپ کی جانب سے پارٹی لیڈر سے جمہوری فیصلوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے گزشتہ ہفتے بھارتی تنظیم کو خط لکھ کر مسئلہ کشمیر سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا،لیبر لیڈر نے کشمیر کو بھارت کا آئینی مسئلہ قرار دیا تھا جس پر پارٹی لیڈر کو ممبران اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: