برطانوی وزیرصحت کا سماجی دوری اختیار کرنے پر مسلمانوں سے اظہار تشکر

0
برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ رمضان میں سماجی دوری کا خیال رکھنے پر مسلم کمیونٹی کے شکرگزار ہیں۔ احساس ہے کہ اس سال مسلم کمیونٹی روایتی طریقے سے عید نہیں مناسکے گی۔ انہوں نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے اب تک تین لاکھ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران لوگ اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں،حکومت نے ہیلتھ چیرٹیز کو مدد کیلئے 4.2 ملین پاؤنڈ فراہم کئے ہیں۔کووڈ الرٹ لیول 3 میں جانے والے ہیں،جو کہ وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا اشارہ ہے،چھٹی کے موقع پر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے،کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں آنے کا طریقہ آزمایا جارہا ہے۔میٹ ہینکاک نے مزید کہا کہ کرونا اینٹی باڈی ٹیسٹ لندن کے لوگوں کا 17 فیصد، دیگرعلاقوں کے لوگوں کا 5 فیصد مثبت آیا۔وزیر صحت نے بتایا کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے کہ متعلقہ شخص وائرس کا شکار ہوا تھا کہ نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یکم جون کو متعارف کرایا جائے گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: