برطانیہ کرونا وائرس سے بری طرح متاثر

0

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کے بعد چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد وہ ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈاوننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی نے کہا کہ ’کرونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔‘قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا جو پازیٹو آیا اس لئے میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے تاہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ادھربرطانیہ کی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس بھی اس وائرس سے محفوظ نہ رہ سکیں ،، نیڈین ڈوریس نے حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔62 سالہ برطانوی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو اپنے گھر تک محدود کر لیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: